42سالہ شخص مصروف شاہراہ پر اچھل کر اسکول بس پر چڑھ گیا
میسا چوسٹس..... یہاں رہنے والا ایک شخص شام کے وقت ڈرائیونگ کرتا ہوا چلا جارہا تھا ۔ ابھی وہ کچھ دور ہی گیا تھا کہ سرخ رنگ کی کار اسکے سامنے آکر رک گئی۔صورتحال دیکھ کر کار کا ڈرائیور اس سے باہر نکلا او ربس پر چڑھنے کی کوشش کرتا نظرآیا۔ بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب کار سے اتر کر بس کے قریب آنے والا شخص دروازے کے پاس آیا تو اس نے مصروف شاہراہ ہونے کی وجہ سے بس روکنے سے انکار کردیا اور بس کا دروازہ نہیں کھولا مگر یہ شخص بھی ڈھیٹ تھا اپنی گاڑی ویسے ہی چھوڑ دی اور اچھل کر بس پر چڑھ گیا۔ اس حصے پر جسے ہڈ بھی کہا جاتا ہے۔ دلچسپ واقعہ یہ ہوا کہ بس کے پیچھے سوار ہونے والا شخص چڑھنے کے ساتھ اندھیرا ہے اندھیرا ہے کہتے ہوئے چلانے لگا۔وڈیو میں وہ یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ کھڑکیاں کالے رنگ کی ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ ایسی حماقت آمیز حرکت کرنے والا شخص ڈورچسٹر کا رہنے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت بس کے اندر بچے نہیں تھے اور بس خالی تھی۔ پولیس اب اس پورے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے مگر اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اسے دیکھ کر لوگ حیران اور پریشان ہیں۔ انکی سمجھ میں نہیں آرہا کہ آخر اس شخص کو ایسی حرکت کی ضرورت کیوں پیش آئی۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ کار پرسوار اس شخص نے اچانک اپنی کار کا بریک لگایا اور جھٹکے سے کار کھڑی کردی۔ فوری طور پر بس پر سوار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ کچھ دیر بعد بس کے پیچھے سوار ہونے والا شخص دوبارہ اپنی کار میں گیا اور گاڑی چلاتا ہوا کسی جگہ چلا گیا۔ پولیس نے صرف اسکی رہائش کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈورچسٹر کا رہنے والا ہے مگر اس کی باقی معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے اس احمق شخص نے بیک وقت کئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی ذہنی حالت اطمینان بخش نہیں تھی اور اسے شاید کسی نفسیاتی ماہر سے رجوع کرنے کی ضرورت تھی۔ اس نے جو حرکت کی وہ سڑک سے گزرنے والے دوسرے تمام افراد کیلئے خطرناک تھی۔