کنگ عبدالعزیز روڈ پر 15گڑھے کیوں؟
ینبع ...ینبع کمشنری اور ینبع انڈسٹریل سٹی کو جوڑنے والے شاہ عبدالعزیز روڈ پر 15سے زیادہ گڑھے بنے ہوئے ہیں۔ گڑھوں سے بچنے کیلئے بعض اوقات کار ڈرائیور دائیں بائیں سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ساھر کے کیمرے ایسے ڈرائیوروں کو بھی معاف نہیں کرتے۔ ان سب پر ساھر کے جرمانے لگادیئے جاتے ہیں اور اس بات کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا کہ ڈرائیور اگر گڑھے سے بچنے کی کوشش نہ کرے تو ایسی صورت میں وہ گاڑی اور جان دونوں سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔ مقامی شہریوں خاص طور پر بوڑھوں اور مریضو ں نے اس کا شکوہ کیا ہے۔ کئی نوجوانوں نے بھی اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ بسا اوقات انکی گاڑی میں ماں بننے والی خواتین ہوتی ہیں اور ایسی حالت میں انہیں گڑھوں سے بچا کر نہ لیجانا خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔