مالیاتی استحکام کی خوشخبریاں
8مئی 2018ءمنگل کو مملکت سے شائع ہونےو الے اخبار ”عکاظ “ کا اداریہ
2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوراان قومی بجٹ کی کارکردگی سے متعلق وزیر خزانہ محمد الجدعان کے جاری کردہ اعدادوشمار خوشخبریوں،وسیع و عریض آرزوﺅں اور امیدوں سے معمور ہیں۔ اعدادوشمار باور کرا رہے ہیں کہ سعودی حکومت نے مالیاتی توازن پروگرام کے تحت جو منصوبہ بندی کی تھی اس حوالے سے قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔ اعدادوشمار پڑھ کر دلی سکون اور مسرت حاصل ہوئی ۔ یہ بات بیحد امید افزا ہے کہ سعودی عرب صحیح جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سعودی وژن 2030کے مقاصد کے حصول کیلئے پراعتماد شکل میں اپنا سفر رواں دواں رکھے ہوئے ہے۔ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں آمدنی 15فیصد زیادہ ہوئی ہے۔ 166.2ارب ریال آمدنی ہوئی۔ اس سے زیادہ تعجب انگیز اور تسلی بخش پہلو یہ ہے کہ یہ جو آمدنی ہوئی ہے وہ تیل کے ماسوائے ذرائع سے ہوئی ہے جو وژن 2030کا اہم ہدف ہے۔ 2017 ءکے مقابلے میں تیل کے ماسوا ذرائع سے ہونے والی آمدنی 63فیصد زیادہ ہوئی۔ یہ پہلو آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کیلئے جاری کوششوںکی کامیابی کا مضبوط ثبوت ہے۔ یہ اس امرکو ظاہر کرتا ہے کہ پائدار مالیاتی پوزیشن حاصل ہورہی ہے۔ آمدنی میں اضافے کی حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار سے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنے اور سرکاری اخراجا ت میں توازن کا بھی پتہ مل رہا ہے۔ ان سب کا ماحصل یہ بنتا ہے کہ اقتصادی شرح نمو بہتر ہورہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭