Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توا فرائی مچھلی لذیذ اور صحت بخش

اجزاء:۔
روہو مچھلی ڈیڑھ کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چمچ
اجوائن  آدھا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چمچ
لیمن جوس تین چمچ
نمک  آدھا چمچ
خشک دھنیا ایک چمچ
بیسن  دو چمچ
کٹی لال مرچ  دو چمچ
ہلدی  آدھا چمچ
بھنا ہوا زیرہ  ایک چمچ
ترکیب:۔مچھلی کو صاف کر کے لیمن جوس اور نمک لگا کر دھو لیں اور اچھی طرح خشک کر لیں۔ پھر لیمن جوس، کٹی لال مرچ، نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ، ہلدی، اجوائن، زیرہ ، خشک دھنیا، چاٹ مصالحہ اور بیسن اچھی طرح مکس کر کے مچھلی کو لگا کر دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ توے پر تیل گرم کر کے مصالحہ لگی مچھلی کو گولڈن برائون ہونے تک فرائی کر یں جب تیار ہو جائے تو چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

شیئر: