Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل پاکستان ٹینس :سارہ محبوب نے ٹرافی جیت لی

 
  لاہور: آل پاکستان ٹینس چیمپیئن شپ کا ویمنزسنگلز ٹائٹل سارہ محبوب نے جیت لیا۔ انڈر18 کے فائنل میں محمد شعیب نے ثاقب حیات کو دلچسپ مقابلے کے بعد6-3،6-3 سے ہرا کر ڈبل کرا ون حاصل کرلیا۔ انڈر14 کے فائنل میں حامد اسرار نے عزیر خان کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6، 6-1 سے ہرا کر اس ٹورنامنٹ میں تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔گرلز انڈر18 کے فائنل میں شمزہ طاہر نے ماہا سید کو 6-0، 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 12 ڈبلز کے فائنل میں بلال عاصم اور شاہیل طاہر نے احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان کو 3 گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد 10-7، 4-6، 7-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر10 کے فائنل میں پشاور کے حمزہ رومان نے لاہور کے احتشام ہمایوں کو8-3 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ سینئر40 کے ڈبلز میں وحید اور میجر (ر) عدنان نے حسن سید اور محمد خالق کو6-4، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔
 

شیئر: