Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ کی چینی صدر سے دوسری ملاقات

پیانگ یانگ....شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اَن نے چینی صدر شی جن پنگ سے دوسری مرتبہ ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کِم جونگ اَن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ملاقات متوقع ہے۔ قبل ازیں شمالی کوریائی رہنما مارچ میں ٹرین کے ذریعے چین پہنچے تھے۔ حالیہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں انتہائی تیز ہوگئی ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماو¿ں کی ایک تاریخی ملاقات بھی ہوئی تھی۔
 

شیئر: