Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے مزید رہنما تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے مزید 3 رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ن لیگ کے ایم این اے رانا عمر نذیر، سابق وزیر رانا نذیر اور رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ یحیی منور نے ملاقات کی۔تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔
مزید پڑھیں:پیر گولڑہ شریف نے عمران خان کی حمایت کردی

شیئر: