Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ایمبولینس کے ذریعہ مریض کی الجبیل ہسپتال منتقلی

ایئر ایمبولینس سروس کا مقصد مریض کی فوری منتقلی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی ہلال احمر کی ایئر ایمبولینس نے ایک مریض کی زندگی بچانے کے لیے اسے فوری طور پر ملیجہ کے شہزادہ سلطان ہسپتال  سے الجبیل جنرل ہسپتال منتقل کیا۔
اخبار 24 کے مطابق مریض کی یہ فوری منتقلی سعودی ہلال احمر کے عملے کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی۔
سعودی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اس کے عملے کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں کو فوری علاج کے لیے کم سے کم وقت میں ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد ضروری صحت خدمات حاصل کرتے ہوئے صحت یاب ہوسکیں۔ اس سلسلے میں ضروری دیکھ بھال اس کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی ہلال احمر کی ایئر ایمبولینس سروس کا مقصد ہی یہی ہے  کہ محفوظ علاج اور سفر کو یقینی بناتے ہوئے مریض کی بروقت گھر سے ہسپتال یا ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقلی جلد از جلد ممکن کی جائے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک سے بھی علاج کے لیے بعض اوقات شہریوں کو مملکت منتقل کیا جاتا ہے۔
 

 

شیئر: