Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس

    اسلام آباد- - -  - -پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی نے امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ، اسلام کی پاسداری  اور پرامن بقائے باہم کو فروغ دینے والے صحیح عقائد کی اشاعت نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی زیر قیادت سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ وہ صحیح عقائد کی ترویج و تحقیق میں اسلامی جامعات کے کردار اور امت کے اتحاد پر اس کے اثرات کے زیر عنوان ہونے والی عالمی کانفرنس سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کا اہتمام اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کیا تھا۔ المالکی نے کہا کہ سعودی عرب تمام انسانوں کے درمیان بقائے باہم اور امن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انتہا پسندی اور بے راہ روی سے بچانے کے جتن کر رہا ہے۔ سعودی عرب اس سلسلے میں ادنیٰ فروگذاشت سے کام نہیں لے رہا۔ یہ کام مکمل علم و فہم ، دینی فقہ، رواداری اور میانہ روی کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات پوری دنیا میں علم کے مینارے اور بے حد اہم مراکز ہیں۔ یہ مردم سازی کی فیکٹریاں ہیں۔ یہی طلباء کو علوم و معارف اور تجربات سے آراستہ کرتی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے پیغام کوپھیلانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر احمد بن یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں علماء ، عمائدین، ارباب ابلاغ، اساتذہ اور اعلیٰ عہدیدار کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ماہر امراض چشم ڈاکٹر عصام حافظ قرآن بن گئے

شیئر: