Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں دھماکہ،ایک خاندان کے5 افراد ہلاک

 
  پشاور...پشاور کے علاقے بلال ٹاون میں مقامی ہوٹل کی چوتھی منزل پر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔قسمت خاندان ہنگو سے اپنے ایک فرد کے علاج سلسلے میں پشاور آیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس لیکیج کے بعد ایک کمرے میں آگ لگی جس سے دھما کہ ہوگیا ۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر لئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے جو نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر آگرے۔ ہوٹل میں مقیم دیگر لوگوں کو نکال لیا گیا۔ پولیس نے دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا۔

شیئر: