آئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،زاہد حامد
اسلام آباد... سابق وزیر قانون زاہد حامد نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے۔ 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ۔ اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی۔ اس رپورٹ پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ زاہد حامد نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کی خوشحالی کے لئے موثر ثابت ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کا تمام تر کریڈٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کا اعلان خوش آئندہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کا وژ ن ہے۔