گوگل اسسٹنٹ میں چھ نئی آوازوں کی سپورٹ شامل
گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کے لئے چھ نئی آوازوں کی سپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ان آوازوں میں مشہور موسیقار جان لیجنڈ کی آواز بھی شامل ہے۔ چھ نئی آوازوں کے اضافے کے ساتھ اب گوگل اسسٹنٹ میں کل چار زنانہ آوازیں جبکہ چار مختلف مردانہ آوازیں موجود ہیں اور صارفین اسسٹنٹ کی ہوم اپلیکیشن میں بائیں جانب موجود آئیکون سے مور سیٹنگ کے آپشن کو منتخب کرنے کے بعد پریفرنسس میں جا کر اسسٹنٹ وائس سے اپنی مرضی کی آواز کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس آواز کو نہ صرف اسمارٹ فون بلکہ گوگل ہوم ، اینڈرائیڈ آٹو اور اینڈرائیڈ ٹی وی پر بھی بطور اسسٹنٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ سہولت فلحال چند ممالک کے صارفین کو دستیاب ہے تاہم اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔