Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکویریس ایکس 2 اور ایکس 2 پرو اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ‎

ایکویریس ایکس 2 اور ایکس 2 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ ایکس 2 میں 5.65 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ ایکس 2 پرو فون میں 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز پیش کیے گئے ہیں۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 3 ڈی گلاس باڈی کو شامل کیا گیا ہے۔ فون کی دیگر خصوصیات ایکس 2 جیسی ہی ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز کو کالے ، سنہرے اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔ ایکویریس ایکس 2 کی ابتدائی قیمت 309 یورو اور ایکس 2 پرو کی قیمت 389 یورو ہے۔

شیئر: