حیدرآباد فرینڈز ایسوسی ایشن کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ
عثمان بن محفوظ مہمان خصوصی ہونگے ، ٹرافی کی نقاب کشائی میں سیمی فائنل کی ٹیمیں اور ذمہ داران کی شرکت
حیدرآباد فرینڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جدہ کے سلیمانیہ گراونڈ پر کھیلا گیا۔ میچز کا سیمی فائنل اور فائنل 11 مئی کو ہوا۔ شاہد خان کی اطلاع کے مطابق فائنل کے بعد انعامات اور ٹرافی اور کپ دئےے جائینگے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عثمان بن یسلم بن محفوظ ہونگے جبکہ کمیونٹی کی دیگر شخصیات بھی کثیر تعداد میں موجودتھی۔ قبل ازیں منگل کو ٹرافی کی نقاب کشائی حیدرآباد فرینڈز ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق احمد المعروف فہیم نے کی۔ اس موقع پر ایکسزوم ٹیم کے کھلاڑی، سیمی فائنل کے کپتان محمد خلیل ، انڈین فرینڈز XI کے محمد فصیح الدین ، ایکسزوم کرکٹ کلب کے محمد رفیع، انویرو کرکٹ کلب کے محمد جاوید خان ، کنگڈم کرکٹ کلب کے شاہد خان اور اسپانسربھی موجودتھے۔