شاہ سلمان الجوہرہ اسٹیڈیم پہنچ گئے
جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز الجوہرہ اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں کنگ فٹبال کپ کے فائنل میچ میں فاتح ٹیم کو ک دیں گے۔ جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں قائم الجوہرہ اسٹیڈیم میں فائنل میچ جدہ کے الاتحاد کلب اور المجمعہ کی ٹیم الفیصلی کلب کے مابین کھیلا جا رہاہے۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے ہزاروں اسپورٹر صبح سے ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے جس کا سلسلہ میچ شروع ہونے تک جاری رہا۔ الجوہرہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا۔ الاتحاد اور الفیصلی کے اسپورٹروں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر اٹھارکھی تھیں اور اظہار یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے۔