Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول کے مادام تساو عجائب گھر کا افتتاح

استنبول ..... استنبول کے مادام تساو کے مومی عجائب گھر میں اب ترکی کے سیکولر بانی مصطفی کمال اتا ترک اور عثمانی دور کے حکمراں سلیمان ، اداکارہ جولیا رابرٹس اور ترکی کی سپر اسٹار اداکارہ بیرل ست کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔اس عجائب گھر میں جہاں دنیا بھر کی اہم شخصیات کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں وہیں خاص طور پر ترکی کی اہم شخصیات کے مجسمے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کا افتتاح گزشتہ روز ہوا۔ یہ عجائب گھر شہر کے یورپی سائڈ پر واقع ہے اور امید ہے کہ اس سے اس سال کے دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں دم توڑتی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ عجائب گھر استقلال ایونیو پر قائم ہے جہاں اس سال کے شروع میں خودکش بم دھماکہ ہوا تھا اور جس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں متعدد دکانیں بند ہوگئی تھیں۔ جیسے ہی آپ میوزیم میں داخل ہوتے ہیں اتاترک کا ماڈل سامنے نظر آتا ہے ۔برطانیہ میں قائم ایک کمپنی کے جنرل مینجر کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل اپنی مثال آپ ہے ۔ واضح رہے کہ لندن کے مادام تساو میں جو اتاترک کا ماڈل رکھا گیا ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکی مشابہت اتاترک سے کم ہی ملتی ہے۔ فی الوقت موجودہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا مجسمہ عجائب گھر میں نظر نہیں آتا۔ ترکی کے انتہائی مشہور و معروف ناول نگار یاسر کمال جنکا پچھلے سال انتقال ہوا تھا انکابھی مومی مجسمہ موجود ہے۔ وہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ جیکٹ کے ساتھ ایک کرسی پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ترکی کے فٹبال کے مشہور کھلاڑی اردا توران جوبارسلونا سے کھیلتے ہیں انکا بھی مجسمہ موجود ہے۔
 

شیئر: