Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع پر انڈیگو کا اہلکار گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے انڈیگو ایئر لائنز کےکارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے سیکیورٹی ادارے کواطلاع موصول ہوئی کہ  ممبئی جانے والے طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی فوراً سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور ممبئی جانے والی تمام پروازوں کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی تاہم کسی بھی طیارے سےکوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ تحقیقات کے بعد سیکیورٹی فورس نے انڈیگو ایئر لائنز کے کارکن کو جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی سے بنگال تک طوفان بادوباراں،30ہلاک،50 زخمی

شیئر: