Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار : کارٹرک تصادم ،آرجےڈی کے4 علاقائی رہنما ہلاک

کشن گنج ۔۔۔۔لالوپرساد کے بیٹے کی شادی سے واپس ہوتے ہوئے فاربس گنج کے قریب کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 4نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ان میں آر جے ڈی کے بلاک صدر محمد اسرارالحسن عرف پپو، آر جے ڈی کے ضلعی سیکریٹری اکرام الحق عرف باغی ، کشن گنج کے سابق ضلع صدر انتخاب عالم عرف پپو اور کار ڈرائیور ساحل بابو شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔علاقہ کے رکن پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق نےشدگان کے اہل خانہ کو مطلع کیا ۔ مولانا نے اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قوم کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں:- - -  --جس گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں وہاں لگے گی سولر لائٹ

شیئر: