سعودی عرب میں جمعرات 16 جنوری 2025 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو ایک اونس سونے کے نرخ 2696.30 ریال تک پہنچ گئے جس کے بعد دنیا بھر کی سونے کی مارکیٹوں میں اس کے اثرات دیکھے گئے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں سونے کی قیمت: 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 317 ریالNode ID: 881561
-
مملکت میں جمعے کو سونے کا گراف کہاں پہنچا؟Node ID: 881712
-
مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں فی گرام 3 ریال تک کا اضافہNode ID: 881928
مملکت میں جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 326.90 ریال تک پہنچ گئے جبکہ ایک دن قبل اس کے قیمت 324 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 299.66 ریال اسی طرح 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 286.04 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 245.18 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 190.69 ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی مارکیٹ میں ایک کلو سونا جمعرات کو 3 لاکھ 26 ہزار 900 ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک اونس سونے کے نرخ 10 ہزار 165 ریال ہوگئے اسی طرح ایک تولہ سونے کی قیمت 3800 ریال رہی۔