باکسرعامرخان کی فریال کے ہمراہ لاہور آمد
لاہور: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامرخان اہلیہ کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ یہاں پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز بطورمہمان خصوصی مدعو ہیں جہاں وہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ جب لاہور پہنچے تو انھیں سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔ وہ پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ میں نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 177 مرد اور 22 خواتین بھی شریک ہیں، آج چیمپیئن شپ کے مقابلوں کاآخری روز فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔