المرداسی کی خبر پر ٹویٹر کی معذرت
ریاض .... خبررساں ادارے ٹویٹر نے مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے یہ خبر دینے پر کہ ”سعودی آرگنائزیشن نے مرداسی کو زندگی بھر کیلئے معطل کردیا“، معذرت کرلی۔خبررسا ں ادارے نے واضح کیا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ سے المرداسی کی معطلی کی خبر ہٹا دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ یہ خبر غلط تھی۔ اس نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے ابھی تک المرداسی کی بابت کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ بیان جاری ہونے پر مزید تفصیلات پیش کی جائیں گی۔