بڑے ڈسپلے کے ساتھ کلٹ امپلز اسمارٹ فون لانچ
کلٹ کمپنی کی جانب سے کلٹ امپلز اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لئے اسمارٹ فون میں فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔