ارجن پٹیالہ' کی پہلی جھلک
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن کی نئی فلم ' ارجن پٹیالہ' کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔کریتی سینن دلجیت دوسانجھ اور ورون شرما کےساتھ فلم میں اداکاری کر رہی ہیں ۔ اس کے پہلے پوسٹر میں کریتی کرسی پر بیٹھی کنپٹی پر پستول تانے ہوئے ہیں جبکہ دلجیت اور ورون شرما ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ' ارجن پٹیالہ' نئی مزاحیہ فلم ہے جس کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔