Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کا وقت بچانے والا یوٹیوب کا نیا فیچر‎

جن لوگوں کو یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہوئے وقت کا احساس ہی نہیں رہتا ان کے لئے یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو انہیں یاد دہانی کراتا رہے گا کہ بس اب ویڈیوز نہ دیکھیں۔ یہ فیچر خودکار تو نہیں ہوگا بلکہ صارفین کو خود سیٹ کرنا پڑے گا۔ فیچر کے لیے یوٹیوب کے ایپ میں پروفائل آئیکون سے سیٹنگز کو منتخب کرنا ہوگا جہاں ریمائنڈ می ٹیک آ بریک نامی فیچر موجود ہوگا۔ صارفین اپنی مرضی سے پندرہ منٹ سے تین گھنٹے بعد تک اس یاددہانی کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ساتھ ساتھ یوٹیوب نے شیڈول ڈائجسٹ نامی ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا ہے جو صارفین کے سبسکرائب کردہ چینل کے نوٹیفیکیشن کو یکجا کرکے ایک ہی بات پیش کرے گا۔ یہ فیچر ان افراد کے لئے خصوصی کارآمد ہے جو بار بار نوٹیفیکیشن سے تنگ آجاتے ہیں۔ فیچرز کو صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: