جازان میں 23 کلو چرس اور 14 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط
’گرفتار شدگان میں سے ایک سعودی شہری اور دوسرا یمنی تارک وطن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے جازان میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 23 کلو چرس اور 14 ہزار 933 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک سعودی شہری اور دوسرا یمنی تارک وطن ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنا پر کارروائی کرکے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔