کابل۔۔۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 34 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے 11صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران تقریباً250 مکان منہدم ہو گئے اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 600 زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔