Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اناؤ زیادتی کیس : تھانیدار اور داروغہ گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔اناؤ زیادتی کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے اشارے پر کام کرنیوالے ماکھی پولیس اسٹیشن کے موجودہ تھانیدار کامتا پرساد سنگھ اور سب انسپکٹر اشوک سنگھ کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا۔دونوں کوآج لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رکن اسمبلی اور اسکے بھائی کے اشارے پرمجرمانہ کارروائی انجام دی۔پولیس متاثرہ فریق کی روداد پر کان دھرنے کے بجائے ملزمان کے اشاروں پر کام کرتی رہی۔ دونوں پرمجرمانہ ساز ش رچنے کا الزام ہے۔ اس کیس میں ابھی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ سی بی آئی ابتک 6افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -یدیورپا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شیئر: