Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی مظاہرین کو دہشتگرد کہنا توہین ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو۔۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ 14 مئی کواسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے درجنوں پْر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔انہوں نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی حکومت کو غزہ- اسرائیل سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

شیئر: