اوسلو ۔۔۔ نارویجیئن ریفیوجی کونسل کے مبصرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مسلح تنازعات کے باعث 12 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے۔ داخلی سطح پر نقل مکانی کی یہ گزشتہ 10سال کی سب سے بلند شرح ہے۔ 2016 میں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملین تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فیصد کا تعلق محض10 ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو میں نقل مکانی عروج پر رہی۔