Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیز فائر سے والدین فائدہ اٹھائیں، ڈی جی پی کشمیر

سری نگر ۔۔۔۔جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر ستیش پال وید نے کشمیری عسکریت پسندوں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے اعلان شدہ ’’رمضان سیز فائر‘‘کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ ترک کرکے اپنے گھر آنے کی تاکیدکریں۔ انہوں نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ مقامی عسکریت پسندوں کے خاندانوں کو حکومت ہند کی نئی پہل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوںسے تشدد کی راہ سے باز آکر گھرواپس آنے کی اپیل کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممتاز ماہر تعلیم فیروز بخت احمد اردو یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

شیئر: