Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’باپ سے ملنے کی ضد‘ مصر میں ماں نے بیٹی پر کھولتا پانی پھینک دیا

پولیس نے واقعے کے بعد فوری طور پر خاتون کوحراست میں لے لیا۔ ( فوٹو: العربیہ)
مصری پولیس نے ایک خاتون کو اپنی بیٹی کو اذیت دینے کے جرم میں حراست میں لیا ہے۔
دس سالہ بیٹی نے والد سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ماں نے بیٹی کو گرم پانی سے جلایا اور اسے زد وکوب کیا۔
العربیہ نیوز نے مصری ذرائع ابلاغ کےحوالے سے بتایا  مصر کی الفیوم کمشنری میں 37 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دس سالہ بیٹی کو کھولتے پانی سے جھلسا دیا۔
شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے بیٹی کو اپنے ساتھ رکھا اور اسے باپ سے ملنے نہیں دیا جس پر بیٹی نے التجا کی کہ وہ ایک بار والد اور دادی سے ملنے جائے مگر سنگدل ماں نے بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے اس پر کھولتا پانی پھینک دیا۔
واقعے کی اطلاع شوہر کوملی تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امداد طلب کی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے مصری قانون کی شق نمبر 52 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بچوں کو زد کوب کرنا اور انہیں اذیت دینا قانون شکنی ہے جس پر سخت سزا مقرر ہے۔

 

شیئر: