وزیر اعظم شاہد خاقان استنبول پہنچ گئے
اسلام آباد ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے۔وزیرخارجہ ووزیر دفاع خرم دستگیر خان اور دیگر اعلی حکام بھی ہمراہ ہیں۔ اجلاس میں فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔پاکستان نے غزہ کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلا س میںفلسطینی ریاست میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی صریح خلا ف ورزیوںسے پید اہونے والی صورتحال پر غورکیا جائے گا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا کہ ترک صدر اردگا ن نے اوآئی سی سمٹ کے صدر کی حیثیت سے اجلاس طلب کیا ہے۔ سربراہ اجلا س میں غزہ میں تشدد کے تازہ ترین واقعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کانفرنس میںقابض اسرائیلی فو ج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی جانب سے حمایت کا اعادہ کرینگے۔