Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ : نکسلائٹس کا بم دھماکہ،6فوجی ہلاک

چھتیس گڑھ۔۔۔۔چھتیس گڑھ میں دنتواڑہ علاقے کے بچیلی ، چولنارشاہراہ پر نکسلیوں نے گھات لگا کر فوجی گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا جس میں 6فوجی موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔باخبر ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے بم دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی اور سیکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔چھتیس گڑھ کے ڈی آئی جی سندر راج نے کہا کہ دنتواڑہ میں ہونیوالے دھماکے میں 6فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں نکسلیوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ انتہائی طاقتور بم کے ذریعے کیا گیا تاہم اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے نکسلی حملے کی شدید مذمت کی اور ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی آرزو ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:- - - - لکھنؤ پولیس نے اخلاقی گراوٹ کی انتہا کر دی

شیئر: