گورنر کا عہدہ ہی ختم کردیا جائے، جن ادھیکار پارٹی
پٹنہ۔۔۔۔جن ادھیکار کے قومی جنرل سیکریٹری اور ترجمان راگھویندر سنگھ کشواہا نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح کا کھیل کھیلا اس کا شکار خود بن گئی۔اس سے گورنر کے عہدے کی اہمیت متاثر ہوئی ہے۔آئین کا مذاق اڑانے والی بی جے پی کو سپریم کورٹ کی مستعدی کے باعث ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت ممکن نہ ہوسکی اور اسے منہ کی کھانی پڑی۔کشواہا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گورنرز ہمیشہ مرکزی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر آئین کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں ۔ کرناٹک کے واقعہ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ گورنری کے عہدے کا کوئی وقار نہیں رہا ۔گورنر ہاؤس پر ہونے والے بے تحاشہ اخراجات ریاستی عوام پر اضافی بوجھ لگتا ہے ۔ کشواہا نے کہا کہ ہماری پارٹی آئین اور عوام کے مفادات کے پیش نظر گورنر کے عہدے کو آئین سے ختم کرنے کے موضوع پر تحریک چلائیگی۔