اسمارہ آفریدی کو چھٹی سالگرہ پر بہت سارا پیار
کراچی:سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، عجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔گزشتہ رات انہوں نے ا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چا ہئے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔