قلوہ..... باحہ ریجن میں جنرل کورٹ نے شیرخوار کو مطلقہ ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ 10منٹ کے اندر سنادیا۔شوہر نے بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس سے شیرخوار کسی قانونی جواز کے بغیر چھین لیا تھا۔ مقامی خاتون نے عدالت سے رجوع کرکے دعویٰ دائر کیا تھا کہ اس کے سابقہ شوہر نے اس سے 9ماہ کا بچہ ملنے کے نام پر طلب کیا تھا اور واپس نہیں کیا۔ وہ اپنے شیر خوار کو بازیاب کرانا چاہتی ہے۔ جج نے فوری طور پر بچے کے باپ سے ٹیلیفون پھر رابطہ کرکے اسے عدالت میں طلب کیا اور اسے حکم دیا کہ وہ فوری طور پر شیرخوار کو اس کی ماں کے حوالے کرے۔