Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک کے آگے اچانک کھڑا ہونے والا گرفتار

مدینہ منورہ.... محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ مدینہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کے سامنے چھلانگ لگا کر سامنے کھڑے ہوجانے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے نہ صرف یہ کہ اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی اپنی اس حرکت سے خطرات سے دوچار کردیا تھا۔ محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحتی بیان ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کرکے وعدہ کیا کہ جلد ہی اس نوجوان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جائیگا۔
 

شیئر: