اوور لوڈنگ اور خستہ حال لائنوں کی وجہ سے صارفین بجلی کو ترس گئے
لکھنؤ- - - -بجلی محکمہ کی لاپر وائی ، اوور لوڈنگ اور خستہ حال لائنوں میں خرابی کے باعث صارفین بجلی کو ترس رہے ہیں اور افسر ان خاموش بیٹھے ہیں ۔ سید پور قصبہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس ٹرانسفارمر نمبر ایک اوور لوڈنگ سے آئے دن جلتا رہتا ہے جس سے لوگوں کو کافی دقتیں آرہی ہیں ۔ کئی محلوں کی سپلائی کے ساتھ ڈاک گھر ، ٹاور بینک ، چکی کے پاور لوڈ کی وجہ سے لائنیں آئے دن ٹوٹ کر گر تی رہتی ہیں جس سے صارفین کو کو بجلی نصیب نہیں ہو پاتی ۔ یہی نہیں، نئی بستی کی لائنیں اتنی خستہ حال ہیں کہ جگہ جگہ بانس کی بلی باندھ کر محکمہ سپلائی کاکام چلا رہا ہے ۔ محکمہ تار فراہم نہ ہونے کا رونا روکردامن جھاڑ لیتا ہے ۔ انتخابات کےزمانے میں لائنیں تبدیل کرنے کا وعدہ کرنے والے سیاسی رہنما اس جانب دیکھنا گوارا نہیں کرتےبجلی کے بے حال صارفین حکومت سے بجلی کی فراہمی کے مناسب بندوبست کا مطالبہ کررہے ہیں۔