تحریک انصاف اور قائد لیگ میں سیاسی اتحاد کیلئے رابطے؟
لاہور... تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان آئندہ الیکشن میں سیاسی اتحاد کیلئے رابطے شروع ہوگئے۔تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے میں مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں پنجاب میں انتخابی تعاون کریں گی ۔ دونوں جماعتوںکی اعلیٰ سطح کی قیادت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں ساتھ چلیں گی۔