Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہدمحمد بن سلمان نے اسپورٹس کلبز کے خارجی قرضے ادا کرنے کا حکم دیدیا

پیر 21مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے جریدے ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسپورٹس کلبز کے خارجی قرضے ادا کرنے کا حکم دیدیا
٭ ایران کیساتھ نئے معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک میں اختلافات پیدا ہوگئے
٭ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی اور ”سائرون“ اتحاد کے رہنما مقتدیٰ الصدر قومی حکومت کی تشکیل کیلئے بڑا محاذ قائم کرنے پر متفق
٭ متحدہ عرب امارات نے کمپنیوں کے 100فیصد حصص کے مالک غیر ملکیوں کی شرح بڑھانے کا اعلان کردیا، سرمایہ کاروں اور اچھوتے افکار رکھنے والوں کو 10برس تک کا اقامہ جاری کیا جائیگا
٭ فلسطینی صدر محمود عباس ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ اسپتال میں داخل
٭ بحرین نے اپنے یہاں جیل سے متبادل سزاﺅں کے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا
٭ سعودی سفارتخانہ نے لبنانی قائدین کو افطار پر مدعو کیا
٭ فرانس نے شام کے مشرقی علاقے میں 6توپیں نصب کردیں
٭ ابوبکر البغدادی ”داعش“ کی اسکیمیں بدلنے کا چکر چلا رہا ہے، امریکہ
٭ مصر میں 12برس بعد مزدور یونینوں کے انتخابات کی تیاریاں
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: