ملاﺅں کے نظام کو آج آئینہ دکھایا جائیگا
پیر 21مئی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ
سارا جہاں مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے اور عالمی امن و امان کو تہہ و بالا کرنے والے ایرانی ملاﺅں کے نظام کی گھناﺅنی آویزشوں سے خوب اچھی طرح واقف ہوگیا ہے۔ پوری دنیا کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ایرانی نظام نے ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھا کر اپنی سازشیں نافذ کیں۔ منجمد اثاثے ملنے کا فائدہ اٹھایا۔ 2عشرے تک جاری اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے سے ملنے والی سہولتوں پر اقتصادی رابطے کئے۔
آج پوری دنیا کو اس بات کا انتظار ہے کہ ایرانی ملاﺅں کو عالمی برادری کیساتھ کس حکمت عملی کا سامنا کرنا ہوگا۔ نئی حکمت عملی کے مخاطبِ اول ایرانی عوام ہونگے۔ انہیں پتہ چلے گا کہ وہ کس طرح اپنے حکمرانوں کے جبر و تشدد سے نجات حاصل کریں۔ نئی حکمت عملی ایرانی عوام کیلئے وسیلہ¿ نجات ثابت ہوگی۔
نئی حکمت عملی خود ایرانی نظام کیلئے بھی پیدا کردہ مسائل کا حل ثابت ہوگی بشرطیکہ ایران کے حکمرانوں نے خطے کے ممالک میں دہشتگردانہ مداخلت بند کرنے اور راہ حق اپنانے کا فیصلہ کیا اور یورینیئم کی افزودگی کا منصوبہ تر ک کیا تاہم اگر ایرانی نظا م نے دہشتگردی کی ترویج کا سلسلہ بند نہ کیا تو عالمی برادری خاموش تماشائی نہیں بنی رہیگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭