Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت پر انکوائری کا مطالبہ

واشنگٹن.... امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔ اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کیا سابق انتظامیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کا حکم دیا تھا کہ نہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں انکوائری کمیٹی کے خصوصی کونسل کے سربراہ روبرٹ مولر کی سربراہی میں جاری تحقیقات کی جانب اشارہ کیا جس میں 2016ءکے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے انکوائری کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ صحیح ہے تو سب سے بڑا سیاسی اسکینڈل ہے۔ 
 
 

شیئر: