Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی تقریروں پر پابندی لگنی چاہئیے،شیخ رشید

 
اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایجنڈا ملکی اداروں کو تباہ کرنا ہے۔ پوری کوشش ہے کہ کوئی حادثہ ہوجائے۔ نواز شریف خود کو بھٹو سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ نواز شریف کی جنرل باجوہ جیسے شریف آرمی چیف سے بھی نہیں بنی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کے بیانئیے میں کوئی فرق نہیں۔ نواز شریف کا ایجنڈا مجیب الرحمان والا ہے۔ پمرا کو نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگانی چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے شہباز شریف کی کوئی اہمیت نہیں۔ مسلم لیگ ن کے خاص الخاص بندے نے مجھے نواز شریف کا پیغام پہنچایا کہ مال سارا تیرا دوست شہباز کھا گیا تو تم پیچھے مجھے گالیاں دیتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اللہ کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکے نواز شریف نے نہیں بلکہ راجہ ظفر الحق اور گوہر ایوب خان نے کئے۔ نواز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ایٹمی دھماکے کے وقت ساری کابینہ بے ایمان تھی۔پابندی سے ڈرا رہے تھے۔ سب ڈرے اور سہمے ہوئے تھے۔ آج تعریف کے پل باندھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے بڑے منصوبوں میںخوب کرپشن کی ہے۔ نیب سارے پیسوں کا حساب لے کر رہے گا۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف ٹھس ہونے والا ہے،شیخ رشید

شیئر: