Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور چین کی مسابقت کے درمیان جی سی سی ’امن کا پل‘ ہے: جاسم البدیوی

خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کےلیے پرعزم ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ جی سی سی)
خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ ’عرب خلیجی ممالک چین اور امریکہ کے درمیان شدید مسابقت کے باوجود خطے میں مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کےلیے پر عزم ہیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ جی سی سی خطے میں امن اور تعاون کےلیے ایک پل ہے۔‘
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل دوحہ فورم کے دوران امریکہ اور چین کے درمیان شدید مسابقت، مشرق وسطی میں سکیورٹی تعاون کے مستقبل پر سیشن میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا’ سعودی عرب سمت جی سی سی ممالک ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کےلیےامریکہ، چین اورعالمی طاقتوں کے ساتھ کثیر الجہتی، تعاون اور متوازن شراکت پر یقین رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا’ جسی سی سی ملکوں کے امریکہ کےساتھ قریبی تعلقات ہیں لیکن انہوں نے آزاد تجارتی معاہدوں سمت کئی شعبوں میں چین کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کیے ہیں۔‘
علاقائی سلامتی کے حصول میں جی سی سی کے وژن اور کردار چین اور امریکہ کے ساتھ تعاون سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ خلیجی ریجن میں موسمیاتی تبدیلی، تیکنیکی انویشن اور معاشی تنوع جیسے اہم ایشوز سے نمٹا جا سکے۔

شیئر: