Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوار چین پر دنیا کی مشکل ترین میر اتھن

بیجنگ:چین میں د نیا کی مشکل ترین میرا تھن کاانعقاد کیا گیا جس میں شا مل ایتھلیٹس کو دیو ارِ چین کی 5ہزا ر سے زا ئد سیڑ ھیا ں سر کر نی ہوتی ہیں۔ اس میر اتھن میں چین،کینیڈا،جاپان،روس،فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً 2ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی شوقیہ ایتھلیٹس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دیوارِچین کے چینی صوبے ہبئی سے گزر نے والے جنشالنگ سیکشن پر ہونے والی اس میراتھن میں حصہ لینے وا لوں کو 5164 سیڑھیاں طے کر کے یہ مشکل ترین میر اتھن مکمل کر نی تھی۔ میراتھن کے اکثر شرکاء جلد ہی ہمت ہار گئے مزید آگے بڑھنے کے بجائے سستانے کو ترجیح دی ۔ رواں برس اٹلی سے تعلق رکھنے والے پیریگو آسکرنامی ایتھلیٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی خواتین کی کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کی میرینا کووٹز ماریا نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر یہ مقابلہ جیتا۔ان دونوں کا کہنا تھا بظاہر یہ میراتھن زیادہ مشکل نظر نہیں آتی لیکن مسلسل ہزاروں سیڑھیاں چڑھنا اور حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کا چیلنج پورا کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ ہمیں تو اب بھی یقین نہیں آرہا کہ ہم 5ہزار سے زائد سیڑھیا ں چڑھنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: