Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان میں2بیویوں والا گاؤں

جیسلمیر۔۔۔۔راجستھان کے جیسلمیرضلع کاڈیرا سر گاؤں انوکھے رواج کے باعث موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ یہاں 2بیویاں رکھنے کا رواج ہے۔اس گاؤں کے مردوں نے 2،2شادیاں کررکھی ہیں اور دونوں بیویوں کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔گاؤں کے مردوں کا خیال ہے کہ اگر پہلی بیوی سے اولاد نہ ہو یا اس سے صرف لڑکیاں پیدا ہورہی ہیں تو اسے دوسری شادی کرنا پڑی ۔ گاؤں والوں کا خیال ہے کہ دوسری بیوی سے بیٹے پیدا ہوسکتے ہیں۔یہاں ایک شخص نے جس کی 2بیویاں ہیں  بتایا کہ دوسری شادی اس یقین کے ساتھ کی جاتی  ہے کہ دوسری بیوی سے بیٹا پیدا ہوگا۔ 2بیویوں والے گھر کو متحد رکھنے کیلئے ایک ہی کچن  میں کھانا پکایا جاتا ہے۔گاؤں کے رہنے والے دوست علی نے بتایا کہ دونوں بیویوں کو برابر حقوق دیئے جانے پر وہ مطمئن زندگی گزارتی ہیں۔ ابھی تک 2بیویوں کے حوالے سے کسی قسم کا سنگین تنازع سامنے نہیں آیا۔دونوں بیویاں محبت کے ساتھ ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر بچوں کی دیکھ بھال اور خاوند کی خدمت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بدعنوانی 100 کروڑ ہندوستانیوں کے خون میں رچ بس گئی ، راج بھر

شیئر: