نیرو مودی کی 170کروڑ کی جائداد ضبط
ممبئی۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کیس میں نیرو مودی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 170کروڑ روپے مالیت کی جائداد ضبط کرلی۔ ای ڈی کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت حکمنامہ جاری کرتے ہوئے مفرور ہیرا تاجر نیرو مودی اور اس کے شریک کار اور دیگر کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور جائدادیں ضبط کرلی گئیں۔ایجنسی نے گزشتہ ہفتے نیرو مودی کے ماموں اور جوئیلری کے تاجر میہل چوکسی کی کمپنی گیتانجلی گروپ سے 85کروڑ مالیت کے 34000زیورات ضبط کرلئے ۔ چوکسی بھی دھوکہ دہی اور بینک گھپلہ کیس میں تحقیقاتی ایجنسی کو مطلو ب ہے۔