Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضم کمشنری میں لینڈ سلائڈنگ، زمینی رابطہ منقطع

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کی اضم کمشنری میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے کمشنری کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ مکینو ںنے کہا کہ رات بھر کی موسلا دھار بارش کے باعث متعدد جگہوں پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے تاہم مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے انکا شہر آنا جانا ناممکن ہوگیا ہے۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ں کا کہناہے کہ مکہ مکرمہ میونسپلٹی سمیت متعلقہ ادارے لینڈ سلائڈنگ کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کریں۔ واضح رہے کہ میونسپلٹی شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کیلئے بحال کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔
 

شیئر: