Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ ایک انڈہ کھانا دل کے دورے سے بچاتا ہے

لندن .... سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جن کا تعلق آکسفورڈ یونیورسٹی کے علاوہ چین کی پیکنگ یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنس سے ہے انڈوں کی نئی اور اضافی افادیت کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق انڈہ انتہائی مفید چیز ہے اور جو شخص ہفتے میں 5انڈے کھاتا ہے وہ امراض قلب سے نسبتاً زیادہ محفوظ رہتا ہے اور د ل کے دیگر امراض کے امکانات بھی 12فیصد کم ہوتے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ تحقیقی رپورٹ 1950کے عشرے کی اس انتباہی اطلاع کی یاد دلاتا ہے جب یہ نعرہ عام ہوا تھا کہ کام پر جاتے وقت ایک انڈہ ضرور کھائیں۔ بعد میں انڈے کی یہ افادیت مختلف دوسرے تجربات اور تحقیق کی روشنی میں کم ہوتی گئی مگر حالیہ برسوں میں پھر اسکی گوناگوں صفات سامنے آنے لگی ہیں۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت چینی سائنسدانوں نے چین کے 4لاکھ صحت مند افراد کے روز مرہ کے کھانے پینے کی عادات اور انکے اثرات کاتجزیہ کیا ہے۔ زیر تجزیہ افراد کی عمریں 30سے 79سال کے درمیان تھیں۔

                             

شیئر: