مجرموں کابچنا آسان نہیں، آئی جی
مراد آباد۔۔۔۔ضلع میں مجرمانہ وارداتیں کرنا آسان نہیں ۔ اب ضلع میں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں پر مشتمل’’ نئی طاقت ‘‘نامی لیپرڈ موبائل فورس کو آئی جی زون ونود کمار سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت مجرموں پر قابو پانے اور جرائم کے خاتمے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں اور جدید وسائل سے لیس لیپرڈ موبائل کا بندوبست کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لیپرڈ دستوں کی تعیناتی سے ضلع میں مجرمانہ سرگرمیوں پر لگام لگانے اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ عہدے اور وردی کے وقار کو برقراررکھیں۔ ایسا کام ہرگز نہ کریں جس سے ان کی شبیہ متاثر ہو۔